اسکینڈے نیوین نیوز اردو

عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر سخت ردعمل
عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر سخت ردعمل

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

لاہور — وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ

“جمہوریت کا نعرہ لگانے والے ہر وقت ہماری قیادت پر الزام تراشی میں مصروف ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خود فیصلہ کرے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر خاموش رہے گی یا ہمیں جواب دینا پڑے گا۔


عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اگر کسی کو معافی مانگنی ہے تو وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے مانگے، جن کے کنٹرول میں ایسے “ہارے

ہوئے لوگ” بھی نہیں رہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایک طرف جمہوریت کا راگ الاپتی ہے، اور دوسری طرف ہماری قیادت پر کیچڑ اچھالتی ہے۔


انہوں نے زور دیا کہ پارٹی قیادت کو حسن مرتضیٰ کے بیان کا فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ پنجاب سے ہارنے والے کچھ رہنما آج اپنی ہی جماعت کی

کامیابی برداشت نہیں کر پا رہے۔