حماد کاہلوں
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
حکومت نے سائبر کرائم سے متعلق قانون “پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ” (پیکا) میں ترمیم کرتے ہوئے صحافیوں کو اس قانون سے استثنا دے دیا ہے۔ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا۔
بل کے مطابق، اب کسی بھی صحافی پر تشدد کرنے، اسے دھمکانے یا نقصان پہنچانے والے فرد کو 7 سال قید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
اس بل کا مقصد صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ہے۔
