Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر،
تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ،
ایس این این اردو
شاہ کوٹ میں محکمہ زراعت اور فاطمہ گروپ کے اشتراک سے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے “سرسبز کسان کنونشن” منعقد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ، ثناء شرافت تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومتِ
پنجاب زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی
طریقے اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔
کنونشن میں بہترین گندم پیدا کرنے والے کسانوں کو پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے کے بعد انعامات بھی دیے گئے۔
