Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
حکیم جمیل اطہر
ڈپٹی بیورو چیف
ایس این این نیوز اردو
، ننکانہ صاحب
شاہ کوٹ کے نواحی علاقہ اڈا بلوچنی کے قریب آج ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تیز
رفتاری سے آنے والی انڈوں سے لوڈ ایک منی ڈالا نے سامنے سے آنے والی مسافر بس کو زور دار ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں منی ڈالا میں سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو
1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ حادثے کی بڑی وجہ بنی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں
اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
