اسکینڈے نیوین نیوز اردو

شاہکوٹ کا واحد گراؤنڈ تباہی کا شکار، انتظامیہ خاموش
شاہکوٹ کا واحد گراؤنڈ تباہی کا شکار، انتظامیہ خاموش

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ

ایس این این نیوز اردو

شاہکوٹ کا واحد کھیل کا میدان شدید غفلت اور ناقص دیکھ بھال کے باعث مکمل طور پر تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

مقامی شہریوں کے مطابق گراؤنڈ کھیل کے بجائے اب چارگاہ، جوہڑ، پارکنگ ایریا اور آوارہ افراد کے بیٹھک کے طور پر استعمال ہو

رہا ہے، جبکہ انتظامیہ صورتحال پر توجہ دینے سے قاصر ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں مویشی چرتے ہیں اور بعض افراد دھوپ میں بیٹھ کر باآسانی یہ سب دیکھتے رہتے ہیں

کیونکہ روک ٹوک کا کوئی نظام موجود نہیں۔ شام کے وقت بعض گروہوں کی جانب سے تاش کی محفلیں بھی جمائی جاتی

ہیں، جس سے ماحول مزید بگڑ رہا ہے۔

عوامی شکایات کے مطابق گراؤنڈ کی باونڈری وال اکھاڑ کر فروخت کر دی گئی ہے, جبکہ کمروں کے دروازے اور کھڑکیاں بھی

چوری ہو چکی ہیں۔ رات کے اوقات میں نشے کے عادی افراد یہاں پناہ لیتے ہیں، جس سے سیکورٹی صورتحال پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

شہریوں نے اس صورتحال کو انتظامیہ کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے نمائندے اور ذمہ دار ادارے جواب

دیں کہ شہر کے واحد کھیل کے میدان کو اس حالت تک پہنچنے دیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، گراؤنڈ کی مرمت، سیکورٹی بحالی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔