Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شاہین اقبال طاہر
تحصیل رپورٹر شاہ کوٹ
ایس این این نیوز اردو
شاہکوٹ میں عوامی خدمت اور ترقی کے عزم کے تحت ایم پی اے و چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد کی خصوصی
کاوشوں سے لاڑی اڈا شاہکوٹ سے سیم تک نالے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ منصوبہ شہر کے لیے نہایت اہم ہے اور مکمل ہونے کے بعد بارشوں اور نکاسیٔ آب کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ نالے کی
تعمیر سے آس پاس کے علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، سڑکوں کی حفاظت ہوگی اور شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
اہلیانِ شاہکوٹ نے اس منصوبے پر رانا محمد ارشد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔
