کہوٹہ ندیم آزاد
کہوٹہ میں سیول ڈیفنس کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے اہلکار کو خراجِ
عقیدت پیش کیا گیا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو تعریفی اسناد دی گئیں۔
تقریب میں سی ڈی او راولپنڈی چوہدری غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور مختلف معززینِ علاقہ نے شرکت کی۔
وی او
سیول ڈیفنس کہوٹہ کی خدمات کو سراہنے کے لیے سیول ڈیفنس آفس کہوٹہ میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سی ڈی او چوہدری غلام مصطفیٰ اور مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر عارف قریشی تھے۔
تقریب کے دوران مرحوم افضال شمسی کے اہل خانہ کو مالی امداد، قومی پرچم اور وردی پیش کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ
بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی جانب سے تعریفی اسناد (Appreciation
Certificates) بھی دیے گئے۔
مہمانانِ گرامی نے خطاب میں کہا کہ ایمرجنسی کی ہر صورتحال میں سیول ڈفنس کے نوجوانوں کی خدمات قابلِ تعریف ہیں
اور ان کا کردار عوام کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔
تقریب کے اختتام پر معززین اور مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔
