کہوٹہ (ندیم آزاد)
سیول ڈیفنس کہوٹہ کے زیر اہتمام سیول ڈیفنس آفس میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد دورانِ ڈیوٹی وفات
پانے والے، بیمار یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی مالی معاونت اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی تھا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی سی ڈی او راولپنڈی چوہدری غلام مصطفیٰ اور مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف
قریشی تھے۔ اس موقع پر سیول ڈیفنس اہلکاروں سمیت علاقے کی نمایاں سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں دورانِ ڈیوٹی وفات پانے والے افضال شمسی مرحوم کے اہل خانہ — ان کی اہلیہ
اور بیٹے — کو مالی امداد، قومی پرچم اور سیول ڈیفنس کی وردی پیش کی گئی۔
تقریب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی جانب سے Appreciation
Certificates سے نوازا گیا۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ سیول ڈیفنس کے نوجوان ہر حادثے، آگ لگنے، اور ہنگامی صورتحال میں فرنٹ
لائن پر خدمات انجام دیتے ہیں، اور ان کی محنت قابلِ تحسین ہے۔
سی ڈی او چوہدری غلام مصطفیٰ نے کہا کہ سیول ڈیفنس کہوٹہ راولپنڈی ڈویژن کی فعال اور تربیت یافتہ ٹیموں میں شمار
ہوتی ہے۔ انہوں نے افضال شمسی مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور معززین کا شکریہ ادا کیا گیا۔
