google-site-verification=vPS2IORVuoXha46ezQlq9GgWZb3jwcr4FAdt74WgP-w

سیف سٹی کا انسدادِ سموگ آپریشن، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سخت نگرانی جاری

ایس این این نیوز اردو

October 21, 2025

خالدچوغطہ
ایس این این نیوز اردو

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سیف سٹی کا انسدادِ سموگ آپریشن، لاہور سمیت پنجاب بھر میں سخت نگرانی جاری
سموگ کے تدارک کے لیے خصوصی “اسموگ سرویلنس ٹیمیں” تشکیل دے دیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں انسدادِ سموگ مہم جاری ہے۔ آلودگی کے تدارک کے لیے سیف سٹی نے خصوصی اسموگ سرویلنس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، جو 24/7سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے نگرانی کا عمل انجام دے رہی ہیں۔ سیف سٹی کے جدید کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 350 سے زائد آلودگی پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کی گئی۔ صرف لاہور میں 85 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور 262 بغیر ترپال تعمیراتی مٹیریل لے جانے والی ٹرالیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فیکٹریوں، چمنیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں نظر آنے پر ان کے خلاف ای چالان بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سیف سٹی نہ صرف جرائم کی روک تھام بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھی سرگرمِ عمل ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اگر آپ کے اردگرد کوئی شخص سموگ پھیلانے والی سرگرمیوں میں ملوث ہو تو فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے