اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سوات: طالب علم قتل کیس میں مدرسے کا سربراہ گرفتار

شمائلہ اسلم


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


بیورو چیف پاکستان


خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں ایک کم عمر طالب

علم کے بے رحمانہ قتل کے واقعے کے بعد پولیس نے غیر رجسٹرڈ مدرسے

کے سربراہ سمیت کم از کم 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او محمد عمر

خان کے مطابق، واقعے میں ملوث مزید دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مدرسے میں دیگر بچوں پر بھی

جسمانی تشدد کیا جاتا رہا ہے، جس پر 9 اساتذہ کے خلاف ایک علیحدہ مقدمہ

درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مدرسے میں زیر تعلیم 160 بچوں کو ان کے والدین کے

سپرد کر دیا گیا ہے، اور غیر قانونی طور پر چلنے والے اس مدرسے کو حکام نے

سیل کر دیا ہے۔ مزید برآں، ضلع میں تمام غیر رجسٹرڈ مدارس کی فہرست

مرتب کی جا رہی ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Read Previous

فلش فلڈز سے خیبر پختونخوا، گلگت میں 18 افراد جاں بحق

Read Next

اسلام آباد میں پہلا ’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘ قائم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular