اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سمندری پولیس کی کارروائی، 1050 گرام ہیروئن برآمد
سمندری پولیس کی کارروائی، 1050 گرام ہیروئن برآمد

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مرزا آصف

تحصیل رپورٹر سمندری

ایس این این نیوز اردو

تھانہ سٹی پولیس سمندری نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی انجام دی ہے۔ ایس ایچ او رائے آفتاب کی

سربراہی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ایک مشکوک شخص کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران ملزم محمد سرفراز کے قبضے سے 1050 گرام ہیروئن (White Broadnish) برآمد ہوئی، جس پر اسے موقع پر گرفتار

کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او رائے آفتاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ “ہم روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں۔

علاقے کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “منشیات فروش اپنا قبلہ درست کر

لیں، ورنہ پولیس کی کارروائی میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں ہوگی۔”

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراً متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ منشیات کی ترسیل

اور فروخت کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

یہ کارروائی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ سمندری پولیس نہ صرف قانونی حدود میں کام کر رہی ہے بلکہ علاقے میں امن و

امان قائم رکھنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔