اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سمندری پولیس کا بڑا آپریشن، منشیات فروش گرفتار
سمندری پولیس کا بڑا آپریشن، منشیات فروش گرفتار

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رپورٹر سمندری، مرزا آصف

ایس این این نیوز اردو تحصیل

سمندری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ تھانہ سٹی پولیس

کے مطابق اے ایس آئی نصیر احمد سنگھیڑہ نے خفیہ اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی جس دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش عرفان کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1160 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے موقع پر ہی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور سپلائی نیٹ

ورک کے بارے میں بھی تفتیش کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سمندری سمیت ضلع بھر میں منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا

ہے اور ایسے عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شہریوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے مزید

سخت اقدامات کیے جائیں۔