اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سمندری میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، دکانداروں کو جرمانے
سمندری میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، دکانداروں کو جرمانے

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مرزا آصف

سمندری

ایس این این نیوز

سمندری

او سی (OC):

سمندری میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کی قیادت میں بازاروں کا اچانک دورہ، ریٹ

لسٹوں کی چیکنگ، دکانداروں کو جرمانے اور وارننگ جاری۔

وی او (VO):

اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے میونسپل انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مرکزی اور مضافاتی بازاروں کا اچانک دورہ

کیا۔ اس دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے انکروچمنٹ ہٹوا دی گئی تاکہ

شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

کارروائی کے دوران اشیائے خورونوش، سبزیوں، پھلوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی سرکاری ریٹ لسٹیں چیک کی گئیں۔

مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر ہی وارننگ دی گئی جبکہ بعض دکانداروں پر جرمانے

بھی عائد کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھیں اور

سرکاری نرخوں پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات اور منافع خوری عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوامی

شکایات کے ازالے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایسے اچانک دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے، جبکہ قانون کی خلاف

ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔