اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط اگلے ہفتے سے نافذ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این نیوز اردو

نئی پالیسی اگلے ہفتے سے نافذ، ویزا کی میعاد 90 دن سے کم کر کے 30 دن کر دی گئی

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا کے ضوابط میں

اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جو اگلے ہفتے سے نافذ ہوں گی۔

نئی پالیسی کے مطابق اگر کوئی معتمر ویزا جاری ہونے کے 30

دن کے اندر سعودی عرب داخل نہ ہو تو ویزا خود بخود منسوخ

ہو جائے گا۔

پہلے عمرہ ویزا کی میعاد تین ماہ تھی، جسے اب ایک ماہ کر دیا

گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب پہنچنے کے بعد قیام کی مدت بدستور تین ماہ ہی رہے گی۔

قومی کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد باجافیّر کے

مطابق، یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش

نظر کیا گیا ہے تاکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہجوم کے

بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، جون میں نئے عمرہ سیزن کے آغاز

سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی عمرہ ویزے جاری

کیے جا چکے ہیں جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔