اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سانگلہ ہل میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
سانگلہ ہل میں ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سانگلہ ہل: بھلیر روڈ، محلہ شریف پورہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں

ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی،

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش مقامی پولیس کے حوالے کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ محمد عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔