اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سانگلہ ہل میں موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق
سانگلہ ہل میں موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

سانگلہ ہل

| ایس این این نیوز

سانگلہ ہل کے علاقے شاہ کوٹ روڈ نزد چکنمبر 54 پر تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص

جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے

میں 50 سالہ شبیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ 27 سالہ عبداللہ اور 25 سالہ قاسم شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے عملے نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش مقامی پولیس کے

سانگلہ ہل میں موٹر سائیکل اور ٹرالر کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق

حوالے کر دی۔