شاہین اقبال طاہر،
تحصیل رپورٹر شاہکوٹ
ایس این این نیوز اردو
سانگلہ ہل — مقدمہ درج
ضلعی انتظامیہ نے بھلیّر روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف
کارروائی کی۔
آپریشن کے دوران پرویز سمیت دیگر افراد نے ڈیوٹی پر موجود
ملازمین پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سرکاری
اہلکار زخمی ہوگئے۔
تجاوزات کی وجہ سے بسم اللہ چکن شاپ کو ضلعی انتظامیہ
کی جانب سے سیل کیا گیا تھا،
جسے پرویز عرف عمر ورک نے غیر قانونی طور پر خود ہی ڈی سیل کر لیا۔
کارِ سرکار میں مداخلت پر تھانہ سٹی سانگلہ ہل میں پرویز
عرف عمر ورک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی سی محمد تسلیم اختر راؤ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا:
“ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی
جائے۔ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت
رعایت نہیں دی جائے گی۔”
ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ:
“کارِ سرکار میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے
گی۔ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے
گا۔”
