اسکینڈے نیوین نیوز اردو

سانگلہ ہل میں اشتہاری کے ساتھیوں کا کسان پر حملہ

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

سانگلہ ہل: مہیس گاؤں کے رہائشی اور دبئی فرار اشتہاری

مجرم اظہر کوجہ کے ساتھیوں نے اکبر نامی کسان پر قاتلانہ

حملہ کیا۔ واقعہ سانگلہ ہل پولیس سرکل کی حدود میں پیش آیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو نامعلوم نوجوانوں نے کھیتوں میں

کام کرتے ہوئے اکبر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار

ہو گئے۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے دوران ٹریکٹر کے ٹائروں پر

بھی گولیاں ماریں۔

ذرائع کے مطابق، کچھ روز قبل اشتہاری اظہر کوجہ نے اکبر کو

فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ پولیس نے واقعے

کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔