اسکینڈے نیوین نیوز اردو

رینالہ خورد میں صاف ستھرا پنجاب ٹیم کی غفلت بے نقاب

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

رینالہ خورد

(ایس این این نیوز)

نمائندہ: بلال حسن بھٹی


تحصیل رینالہ خورد میں “صاف ستھرا پنجاب” پروگرام کی ٹیم نے

خود ہی صفائی مہم کی دھجیاں اڑا دیں۔ کچرا اُٹھانے والی ٹریکٹر

ٹرالیاں بغیر ترپال اور حفاظتی ڈھانپ کے نیشنل ہائی وے این-5 پر

اختر آباد کے مقام سے گزرتی رہیں۔

بدبو دار کوڑا سڑک پر گرنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہے۔ راہ گیروں، طلبا و طالبات اور مسافروں نے شکایت کی ہے کہ

کھلے کچرے سے اٹھنے والی گرد اور بدبو نے سانس اور آنکھوں کی

بیماریوں میں اضافے کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق، کچرے کے ذرات ٹریفک کے دباؤ سے

باریک ہو کر فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی

انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب مہم کی نگرانی

سخت کی جائے اور حفاظتی اصولوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔