اعجاز کاہلوں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این اردو
میانوالی کے روکھڑی خاندان کو جنرل ایوب خان دور میں لیز پر الاٹ کی گئی زمین کا معاملہ 60 سال بعد دوبارہ سامنے آیا۔ 1966 میں گورنر نواب آف کالا باغ کے دوست امیر عبداللہ روکھڑی کو پندرہ کنال زمین لیز پر دی گئی تھی، جو ابتدا میں 30 سال کے لیے تھی اور بعد میں 1999 میں اسے 2032 تک بڑھا دیا گیا۔
اب مرحوم روکھڑی صاحب کے ورثاء سے 92 کروڑ روپے رینٹ ریکوری ہونا تھی، مگر پبلک اکاونٹس کمیٹی (PAC) میں حیرت انگیز طور پر یہ رینٹ 17 کروڑ روپے میں تبدیل کر دیا گیا۔
PAC کے اجلاس میں پہلی بار PPP، نواز لیگ، PTI، آڈیٹر جنرل اور محکمہ وقف بورڈ سب نے مشترکہ طور پر روکھڑی خاندان کے حق میں موقف اپنایا۔
یہ معاملہ کمیٹی ارکان کے لیے واقعی سانپ سونگھ جانے جیسا تھا، اور سب حیران رہ گئے کہ 92 کروڑ کا رینٹ بل کیسے اچانک 17 کروڑ میں بدل گیا۔
