رفعت کوثر
ایس این این نیوز اردو
رحیم یار خان: سکھر-ملتان موٹروے پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں مسلح ڈاکوؤں نے اچانک حملہ کر دیا۔ ڈاکوؤں نے مسافر بس اور دیگر گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گاڑیوں کو روک کر لوٹ مار کی، جبکہ اس دوران مسافر بس اور ایمبولینس سمیت متعدد گاڑیاں بھی گولیوں کی زد میں آئیں۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹروے پولیس نے اعظم پور سروس ایریا اور گڈو انٹرچینج کے قریب دونوں اطراف سے ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے ڈاکو کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے ہماری ویب سائٹ وزٹ کریں: ایس این این نیوز اردو
