شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
شوہر کے بھاگ جانے کے دعوے کے بعد پولیس کو قتل کا شبہ!
راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک مبینہ واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں پولیس کے مطابق ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کر کے خفیہ طور پر دفن کر دیا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران کیس کی تہہ تک پہنچتے ہوئے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
مبینہ قاتل شوہر ضیاء نے ابتدا میں گمشدگی کی رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا تھا کہ 11 جولائی کو جب وہ گھر پہنچا تو اس کی بیوی، جس سے اس نے جنوری میں شادی کی تھی، معمولی تنازعے کے بعد نقدی اور زیورات لے کر چلی گئی۔
بعد ازاں ضیاء نے دعویٰ کیا کہ اسے معلوم ہوا کہ بیوی نے پہلے سے شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک شخص عثمان سے بھی شادی کر رکھی تھی۔ پولیس اب اس بیان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
