اسکینڈے نیوین نیوز اردو

دیپالپور تا اوکاڑہ 10 الیکٹرک بسوں کی منظوری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

ایس این این نیوز کے مطابق حکومت نے دیپالپور سے اوکاڑہ تک 10 الیکٹرک بسوں کی منظوری دے دی ہے۔

منصوبے کے تحت ہر 10 منٹ بعد دیپالپور لاری اڈہ سے ایک بس روانہ ہوگی اور 25 کلومیٹر کا سفر صرف 50 منٹ میں مکمل کیا جائے گا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق خواتین، بزرگ شہریوں، طلبہ اور معذور افراد کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا جبکہ دیگر شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ شہریوں کو آرام دہ اور سستا سفر فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔