شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
دوبارہ سیلاب کے خطرے کل سے شدید بارشوں کا امکان:
راولپنڈی: پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے اگلے ہفتے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں اور ہوا کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ سے ممکنہ شہری سیلاب کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق، کمزور مون سون کی لہریں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور 4 اگست سے ان کے مزید شدید ہونے کا امکان ہے۔ ایک مغربی لہر کے 5 اگست کو طاقتور ہونے کا امکان ہے۔ 4 سے 7 اگست تک کشمیر میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مقامی طور پر شدید بارشوں کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان میں 5 سے 7 اگست تک کبھی کبھار وقفوں کے ساتھ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔
