شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
و
دبئی ایئر پورٹ پر مسافر ہینڈ بیگ میں کونسی چیزیں نہیں رکھ سکتے؟
مسافروں کو چاہیے کہ دبئی ایئر پورٹ پر جہاں تک ممکن ہو دھاتی اشیاء پہننے سے گریز کریں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اسکریننگ مشین میں گزرنے سے پہلے انہیں اتار دیں ورنہ آپ کا پوچھ گجھ اور انہیں حکام کی جانب سے ہٹانے میں وقت ضائع ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر اپنے ذاتی موبائل فون کے علاوہ سامان میں زیادہ سے زیادہ 15 موبائل فون لے جاسکتا ہے جنہیں مینوفیکچرر کی پیکنگ میں ہونا لازمی ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ضبطی ہوسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایئرپورٹ پر اگر مسافر کو دوا کے ساتھ سفر کرنے کی ضرورت ہے تو اس کے پاس ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ یا نسخہ بھی ہونا چاہیے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہینڈ بیگ میں کون سی اشیاء رکھنا ممنوع ہے؟
چھری، چاقو، ہتھوڑے، کیل، اسکریو ڈرائیور، تیز دھار آلے، بلیڈ، قینچی (ہر قسم کے)۔
ہتھکڑیاں، اسلحہ، لیزر گن، واکی ٹاکیز، مارشل آرٹ کا سامان، رسیاں، نانپنے والا ٹیپ، لائٹر، پیکنگ ٹیپ، الیکٹریکل کیبلز وغیرہ ۔
۔
