اسکینڈے نیوین نیوز اردو

خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات پر فیس عائد

شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان

پشاور، 28 جولائی: خیبر پختونخوا حکومت نے ناران، کاغان اور جھیل سیف الملوک سمیت مشہور سیاحتی مقامات پر داخلہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق، کاغان ویلی میں فیس کے بغیر کسی بھی سیاح کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حسن آباد میں فیس وصولی کا ایک خصوصی پوائنٹ قائم کیا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت، بڑی گاڑیوں پر 200 روپے، چھوٹی گاڑیوں پر 100 روپے اور موٹرسائیکلوں پر 20 روپے فیس لاگو ہوگی، جبکہ مقامی افراد اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سیاحت کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معیار بھی بہتر ہوگا۔ فیس سے حاصل ہونے والا سرمایہ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مالی حالات بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Read Previous

گوادر کے قریب کشتی حادثہ، پانچ ماہی گیر جاں بحق

Read Next

ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کے لیے متحد حکمت عملی ضروری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular