شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
پاکستان میں خواتین کی ایڈونچر سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی قدم کے طور پر 16 رکنی خواتین کی ٹیم نے ترچ میر بیس کیمپ مہم کا آغاز کر دیا۔ اس ٹیم میں
ایک کالاش خاتون، دو چترال سے، چار گلگت سے اور دیگر مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی شرکاء شامل ہیں۔
ایڈونچر ٹورزم کو سہولت دینے کے لیے صوبائی حکومت نے دو سال کے لیے کوہ پیمائی کی رائلٹی فیس معاف کر دی ہے۔ موجودہ مہم میں 35 مقامی پورٹرز اور 3 ماہر گائیڈز
خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، مزید سات گروپوں نے بھی ترچ میر ٹریک میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو چترال اور گردونواح میں سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔
