اسکینڈے نیوین نیوز اردو

حفیظ کا پی سی بی کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری نہ دینے پر اعتراض
حفیظ کا پی سی بی کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری نہ دینے پر اعتراض

شمائلہ اسلم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں کسی بھی کھلاڑی کو اے کیٹیگری نہ دینے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں حفیظ نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کو ڈی کیٹیگری میں شامل کرنے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز اور سیریز میں کامیابی دلوانے والے ساجد خان، نعمان علی اور سعود شکیل کو سی کیٹیگری میں رکھنا بھی افسوسناک ہے۔

انہوں نے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت میں کمی کو اس زوال کی بڑی وجہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے منگل کے روز نئے سینٹرل کنٹریکٹس جاری کیے تھے، جن میں اے کیٹیگری کو مکمل طور پر ختم کرتے ہوئے بابر اعظم اور محمد رضوان کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔