شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے اپلائی کرنے
والے تقریباً تین لاکھ پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ذاتی سم ڈیٹا بھی 2022 سے ڈارک ویب پر موجود ہے۔
کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان نے کی، جس میں حکومتی سینیٹر افنان اللہ خان نے بتایا کہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن
کے لیے قانون سازی نہ کی جائے۔
کمیٹی نے ملک بھر میں موبائل سروس کے ناقص معیار اور بار بار کالز ڈراپ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ
سمز کا ریکارڈ کمپنیوں کے پاس ہوتا ہے اور 2022 میں اس حوالے سے انکوائری بھی کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کا مستقل حل سپیکٹرم آکشن ہے۔
