شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف، پاکستان
حافظ آباد میں بارش کے پانی کے تنازع پر فائرنگ، 3 جاں بحق، 8 زخمی
حافظ آباد: بارش کے پانی کی نکاسی پر دو گروہوں کے درمیان جھگڑا شدت
اختیار کر گیا، جو فائرنگ میں بدل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
