اسکینڈے نیوین نیوز اردو

جڑانوالہ میں بس کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق، احتجاج

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شاہین اقبال طاہر


ایس این این اردو

جڑانوالہ: جھال پل کے قریب شیل پٹرول پمپ کے نزدیک

افسوسناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک نجی کمپنی کی تیز رفتار بس

نے سڑک پار کرتے ہوئے چار افراد کو کچل دیا۔ جاں بحق ہونے

والوں میں تین خواتین اور ایک موٹر سائیکل سوار مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر

دیا۔ تاہم جاں بحق افراد کے لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر

شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق جڑانوالہ کے نواحی

گاؤں 354 گ ب روڈی سے تھا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر

حالات کو قابو میں لیا اور ٹریفک بحال کر دی۔