شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
جرمن اولمپین کی لاش برآمد کرنے کی کوششیں ترک:
ڈالمیئر کے ساتھیوں نے تصدیق کی کہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ اگر ممکنہ ریسکیو کارکنوں کو خطرہ ہو تو ان کی لاش نکالی جائے!
سکردو: حکام نے جرمن اولمپک بایاتھلیٹ لورا ڈالمیئر کی لاش برآمد کرنے کی کوششیں ترک کردی ہیں، جو اس ہفتے پاکستان میں کوہ پیمائی کے دوران ایک حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔
ڈالمیئر کی موت کی بدھ کو تصدیق ہوئی تھی، جب وہ قراقرم سلسلے میں واقع لیلیٰ پیک (5,700 میٹر یا 18,700 فٹ کی بلندی) پر چڑھائی کے دوران گرتے ہوئے پتھروں کی زد میں آگئی تھیں۔
جمعرات کو ڈالمیئر کی مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں ختم کردی گئی ہیں۔ ڈالمیئر کے متعدد ساتھیوں نے تصدیق کی کہ دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑنی نے کہا تھا کہ اگر ان کی لاش نکالنے سے کسی ریسکیو کارکن کو خطرہ لاحق ہو تو وہ اپنی لاش برآمد نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
