شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
بھارت کی عدالت عظمیٰ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی درخواست سنے گی
نئی دہلی: بھارت کی عدالت عظمیٰ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی درخواست اس ہفتے کے آخر میں سنے گی، عدالت کے اہلکاروں نے منگل کو بتایا۔
8 اگست کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے دو رہائشیوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواست کے بعد ہو رہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی محدود خودمختاری ختم کر کے اسے براہ راست وفاقی کنٹرول میں لے لیا تھا۔
اس اقدام کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئیں اور مواصلاتی نظام کو کئی ماہ تک بند رکھا گیا، جبکہ بھارت نے احتجاج کو روکنے کے لیے خطے میں اپنی مسلح افواج کو مزید مضبوط کیا۔
