اسکینڈے نیوین نیوز اردو

بھارت کی سکھ یاتری پابندی پر اپوزیشن و مذہبی رہنما برہم

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شمائلہ اسلم


پاکستان بیورو چیف

ایس این این نیوز اردو

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سکھ یاتریوں کو نومبر میں پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب وہ گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر کرتارپور راہداری کا دورہ کرنا چاہتے تھے۔

اس فیصلے پر بھارتی پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں اور سکھ مذہبی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سے کرکٹ میچ ممکن ہیں تو سکھ یاتریوں کو مذہبی سفر سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ مرکزی حکومت کو مذہبی آزادی میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاک بھارت کرکٹ میچ ہوتے ہیں تو سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے سے کیوں روکا جا رہا ہے۔

سابق رکن لوک سبھا سکھبیر سنگھ بادل نے بھی وزیر داخلہ امت شاہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کی اور کہا کہ کرتارپور راہداری تک رسائی نہ دینے سے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ کرتارپور راہداری کو دوبارہ کھولا جانا چاہیے تاکہ سکھ یاتری اپنے مذہبی فریضے انجام دے سکیں۔