شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
سابق بھارتی کپتان محمد اظہردین نے پاک بھارت کرکٹ تعلقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ بائی لیٹرل سیریز کھیلنے کو تیار نہیں تو پھر اسے ملٹی لیٹرل ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان کے خلاف نہیں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات ایشیا کپ 2023 سے قبل کہی، جہاں پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو UAE میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔
اظہردین نے کہا کہ دسمبر 2012 کے بعد سے بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی، جو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنے کے دعوؤں کی نفی کرتا ہے۔
