حماد کاہلوں
بیورو چیف ایس این این نیوز اردو
ن بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کٹیار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پہلگام حملے جیسے ایک اور ممکنہ حملے کا خدشہ ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل کٹیار نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا
دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان کی جانب سے کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو پہلگام واقعے سے
مشابہ ہو سکتی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور سرحد پر جدید نگرانی کے آلات نصب کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستانی حکام نے تاحال اس بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم ماضی میں اسلام آباد ایسے الزامات کو “بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر
مبنی” قرار دیتا رہا ہے۔