شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
بورےوالا: اڈا پیر مراد کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ والد زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق گاؤں 519/EB کا رہائشی سجاد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک اس نے منی ٹرک کو
اوورٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران موٹرسائیکل پھسل گئی اور تینوں افراد ٹرک کے نیچے آ گئے۔
حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ مریم اور اس کی 9 سالہ بیٹی عالیشا موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ سجاد زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور
زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔