اسکینڈے نیوین نیوز اردو

بسنت کی اجازت کے خطرناک نتائج، بچی خونی ڈور سے زخمی
بسنت کی اجازت کے خطرناک نتائج، بچی خونی ڈور سے زخمی

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

حماد کاہلوں


ایس این این نیوز

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کے فیصلے کے بھیانک نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بسنت کی اجازت دینا

دراصل جان لیوا کھیل کو قانونی تحفظ دینا ہے، جسے شہری حلقے ’’لائسنس ٹو کل‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

تازہ واقعے میں ایک معصوم بچی خونی ڈور کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے نے بسنت کے نام پر ہونے والی لاپرواہی اور خطرناک غفلت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔

شہریوں اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ خونی ڈور کے باعث ہر سال قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، اس کے باوجود بسنت کی

اجازت دینا عوام کی سلامتی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔