رفعت کوثر
ایس این این اردو
برطانیہ کے شہر برمنگھم ائیرپورٹ پر برطانوی نیشنل کرائم
ایجنسی (NCA) نے 67 سالہ زاہدہ پروین کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق زاہدہ پروین مانچسٹر کی رہائشی ہیں اور وہ
پاکستان سے برمنگھم پہنچی تھیں، جہاں ان کے سوٹ کیس
سے 25 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا کہ اس منشیات اسمگلنگ کیس
میں دو مزید افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار افراد میں سید شاہ شامل ہیں جو بارڈر افسر کے طور پر
فرائض انجام دے رہے تھے، جبکہ 52 سالہ شاہد بٹ کو بھی
حراست میں لیا گیا ہے۔