شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
اسلام آباد: برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پروازوں کی
پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد اب قومی و نجی ایئرلائنز برطانیہ کے
لیے پروازیں چلانے کی اہل ہو گئی ہیں۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی
ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے
لیے یو کے سی اے اے (UK CAA) کو درخواست دے سکتی ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے
ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیفٹی لسٹ سے واپسی ایک آزاد، شفاف اور
تکنیکی جانچ کے عمل کے بعد ممکن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا:
یاد رہے کہ مئی 2020ء میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے
کے بعد اس وقت کے وزیرِ ہوابازی نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا تھا کہ
کئی پائلٹس کے لائسنس مشکوک یا جعلی ہیں۔ اس کے بعد جون 2020ء میں
برطانیہ اور یورپی یونین نے پاکستانی ایئرلائنز پر پروازوں کی پابندی عائد کر دی تھی۔
حکومت پاکستان کی مسلسل کوششوں کے بعد یورپی یونین نے نومبر 2023ء
میں پابندی ہٹائی، اور اب برطانیہ کی جانب سے بھی یہ اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب پی آئی اے نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنی 7 لینڈنگ سلاٹس پہلے
ہی دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کو منتقل کر دی تھیں۔
