شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این اردو
اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) – وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انکشاف کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں ایف
آئی اے کے اہلکاروں نے بحریہ ٹاؤن کے اسپتال پر چھاپہ مار کر ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کیے ہیں۔
اپنے ویڈیو بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن گروپ کے خلاف جاری کرپشن تحقیقات میں اہم دستاویزات ایف آئی اے نے قبضے میں لے لی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ:
“بحریہ ٹاؤن منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے لیے سفاری اسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔”
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران اسپتال کے عملے نے ریکارڈ کو جلانے کی کوشش کی، تاہم ایف آئی اے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادہ تر ریکارڈ بچا کر تحویل میں لے لیا ہے۔
