شمائلہ اسلم
اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
بابوسر ٹاپ پر اچانک آنے والے سیلاب میں لاپتہ ہونے والے سیاح خاندان کی شناخت کر لی گئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، گاڑی اور ذاتی سامان کے ساتھ ملنے والے دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ متاثرہ افراد نجی نیوز چینل کی اینکر شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور ان کے چار بچے تھے۔
ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد مسلسل سرچ آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ متاثرہ خاندان کا سراغ لگایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر نے بتایا کہ یہ خاندان نوشہرہ سے بابوسر ٹاپ سیر کے لیے آیا تھا۔
ریسکیو ادارے سیلاب کے باعث دیگر ممکنہ متاثرین کی تلاش میں بھی سرگرم ہیں۔
