حماد کاہلوں
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
ایس این این نیوز
یہ کوئی اینٹوں کی فیکٹری نہیں، بلکہ بھارت بھر کے مسلمانوں کی طرف سے بابری مسجد کی تعمیر کے لیے جمع کی گئی
اینٹیں اور تعمیراتی سامان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق صرف ایک ہفتے میں اتنی اینٹیں، سیمنٹ، ریت اور سریا جمع ہو گیا ہے کہ اس سے پورا ایک نیا شہر آباد
کیا جا سکتا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین نے سب سے پہلے بڑی رقم عطیہ کی اور مسلمانوں سے تعاون کی اپیل کی۔ ان کی
اپیل کے بعد ملک کے ہر حصے سے لوگ تعمیراتی سامان بھیجنے لگے اور چند ہی دنوں میں صورتحال یہ ہوگئی کہ سامان رکھنے
کی جگہ کم پڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلمانوں میں اس طرح کا اتحاد اور اجتماعی تعاون پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق کچھ مسلمان بالی ووڈ اداکار بھی خاموشی سے مالی مدد کر رہے ہیں، تاہم ان کے نام فی الحال ظاہر نہیں کیے
جا رہے۔
بھارتی حکومت اس غیر معمولی اتحاد سے واضح طور پر پریشان دکھائی دیتی ہے، جبکہ روایتی انداز میں کچھ بھارتی میڈیا
چینلز نے اس صورتحال کو ایک بار پھر پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی ہے، جسے مبصرین بے بنیاد قرار دے رہے ہیں۔
بابری مسجد کی دوبارہ تعمیر کے لیے مسلمانوں کا یہ جذباتی اور متحد ردعمل بھارت بھر میں ایک تاریخی مثال بن چکا ہے۔
