Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
شمائلہ اسلم
بیورو چیف پاکستان
ایس این این نیوز اردو
کرتارپور: بابا گرو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج کرتارپور میں کر دیا گیا ہے۔ دربار کرتارپور کو عام عوام اور یاتریوں کے
لیے کھول دیا گیا ہے تاکہ زائرین برسی کی رسومات میں شرکت کر سکیں۔
اختتامی تقریب 22 ستمبر کو منعقد ہوگی جس میں مذہبی رہنماؤں کی خصوصی شرکت متوقع ہے۔ ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ کے مطابق بھارت نے
یاتریوں کو تقریبات میں آنے کی اجازت نہیں دی جس پر مقامی اور غیر ملکی سکھ برادری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ تقریبات نہ صرف سکھ کمیونٹی کے لیے عقیدت کا اظہار ہیں بلکہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور امن کی فضا کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
بابا گرو نانک کی برسی کی مزید تفصیلات پڑھیں یہاں۔
