اسکینڈے نیوین نیوز اردو

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

سدرہ شہزاد


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں۔ 7 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 92.450 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت ایک کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 8.8 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم نے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر نمایاں کارروائیاں

کراچی کے ایک کوریئر آفس میں کوئٹہ سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے قالین میں جذب کی گئی 17.750 کلوگرام آئس برآمد۔

پشاور رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد۔

پشاور میں کرنل شیر خان ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار۔

جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب اقبال شہید ٹول پلازہ پر ایک رکشے سے 5.5 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتار۔

جی ٹی روڈ، اٹک کے قریب 2 خواتین کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد، دونوں خواتین گرفتار۔

پنجگور کے علاقے بونستان میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 36 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Read Previous

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ننکانہ ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ

Read Next

فرانس نے پاکستانی اخبار فروش کو قومی اعزاز دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular