پوتین و عراقچی ملاقات، اسرائیلی حملوں پر مذمت
شمائلہ اسلماسکینڈے نیوین نیوز ایجنسیبیورو چیف پاکستان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور روسی صدر پیوٹن کی ماسکو میں ملاقات۔پوتین اور عراقچی ملاقات … مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال سے نکلنے کے راستوں پر
شمائلہ اسلم
سکینڈینوین نیوز ایجنسی
بیورو چیف پاکستان
ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ، جنگ شروع تم نے کی ہے ختم ہم کریں گے ۔
تم نے جنگ شروع کی، ختم ہم کریں گے‘:ایران کی امریکہ کو سخت وارننگ
امریکہ کی حالیہ کارروائیوں نے ہماری جائز اہداف کی فہرست کو وسیع کر دیا ہے:ایرانی فوج
ایران
ایران نے پیر کے روز امریکہ کو سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکی حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔ ایران کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ گیارھویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور امریکہ نے ایران کے جوہری مراکز پر غیر معمولی بمباری کی ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذو الفقاری نے سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری ایک وڈیو بیان میں کہاکہ”امریکہ کی حالیہ جارحانہ کارروائیاں ایرانی مسلح افواج کے لیے جائز اہداف کے دائرے کو وسیع کر چکی ہیں۔ اب جنگ پورے خطے تک پھیل سکتی ہے”۔