اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایف آئی اے کا جعلی ای میلز اور پیغامات سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

سدرہ شہزاد


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی

لاہور بیورو

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) نے شہریوں کو اپنے نام سے بھیجے جانے والے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بعض نامعلوم عناصر ڈی جی ایف آئی اے کے نام اور عہدے کا غلط استعمال کر کے عوام کو ہراساں اور بلیک میل کر رہے ہیں۔ ان پیغامات کو مستند ظاہر کرنے کے لیے ’ٹاپ سیکرٹ‘ کی جعلی مہر بھی لگائی جاتی ہے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی شہری کو واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجتا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی اطلاع فوری طور پر قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو دیں۔

ادارے نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور سائبر جرائم سے ہوشیار رہیں۔ مزید معلومات کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔

Read Previous

محمود بوٹی ٹول پلازہ پر نوجوان پرتشدد، سب انسپکٹر معطل

Read Next

سکھر میں مگرمچھ کا خاتون پر حملہ، شوہر نے جان بچائی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular