شمائلہ اسلم
ایس این این نیوز اردو
بیورو چیف پاکستان
اسلام آباد (ایس این این نیوز) — وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث سب سے زیادہ مطلوب افراد کی تفصیلات پر
مشتمل “ریڈ بک” کا 13واں ایڈیشن جاری کر دیا ہے، جو 165 صفحات پر مشتمل ہے۔
دستاویز کے مطابق ایف آئی اے اس وقت 143 اسمگلرز کی تلاش میں ہے، جن کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج ہیں۔ زون وائز تقسیم کے مطابق:
- گوجرانوالہ میں 70،
- اسلام آباد میں 25،
- لاہور میں 14،
- فیصل آباد میں 13،
- کراچی میں 10،
- کوہاٹ میں 6،
- ملتان میں 3،
- جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے ایک ایک اسمگلر مطلوب ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ ریڈ بک کی فہرست میں سات خواتین اسمگلرز بھی شامل ہیں جن میں چار اسلام آباد زون سے، دو لاہور سے اور ایک گوجرانوالہ
سے تعلق رکھتی ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق 2023 کی ریڈ بک میں شامل 51 اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی کے لیے خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس
مقصد کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ تمام مطلوب اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بلیک لسٹ کر دیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والوں
کے لیے ریڈ نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ایف آئی اے کے حالیہ اقدامات اور کریک ڈاؤن کی خبریں SNN نیوز پر۔
