اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایس ایس پی لاہور کی کھلی کچہری، شکایات پر فوری احکامات

سدرہ شہزاد


اسکینڈے نیوین نیوز ایجنسی


لاہور بیورو

لاہور:
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایات پر لاہور میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں انچارج کمپلینٹ سیل، پی ایس او، پی اے، فوکل پرسن SSOIU، انچارج تبدیلی تفتیش بورڈ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے انفرادی طور پر اپنی شکایات اور مسائل ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش کیے، جنہیں محمد نوید نے بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو شکایات کے ازالے کے لیے احکامات جاری کیے۔

ناقص تفتیش پر متعدد انچارج افسران کی سرزنش کی گئی اور شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ ایس ایس پی محمد نوید نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش خالص میرٹ پر مکمل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ بروقت انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی ہی امن و امان کے قیام کی بنیاد ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، افسران آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

Read Previous

امریکا آمد پر 250 ڈالر اضافی فیس عائد کر دی گئی

Read Next

تنو شری دتہ کا ہراسانی پر دل دہلا دینے والا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular