اسکینڈے نیوین نیوز اردو

ایرانی خاتون پر 11 شوہروں کے قتل کا الزام، عدالت میں پیش

شمائلہ اسلم


بیورو چیف پاکستان


ایس این این اردو

ایران میں ایک خاتون کُلثوم اکبری، جن پر گزشتہ 22 برسوں میں اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام ہے، عدالت میں پیش ہو گئی ہیں۔

اکبری، جن کی عمر سرکاری طور پر 50 کی دہائی کے آخر میں بتائی جاتی ہے (اگرچہ متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں زیادہ عمر رسیدہ ہیں)، پر 11 مقدمات قتلِ

عمد اور ایک اقدام قتل کا کیس درج ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، اکبری نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 کے درمیان اپنے شوہروں کو زہریلے مواد کے ذریعے قتل کیا اور بعد ازاں وراثتی حصے یا جہیز

کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ ہفتِ صبح کے مطابق، ان کا پہلا قتل 2001 میں ریکارڈ پر آیا۔ ہر شوہر کی موت کے بعد انہوں نے مالی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی۔

کیس کو اس وقت مزید اہمیت حاصل ہوئی جب 45 سے زائد متاثرین کے ورثاء اور لواحقین نے بطور مدعی عدالت میں شمولیت اختیار کی۔ چار متاثرہ خاندانوں نے

عدالت میں سزائے موت کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے، جب کہ دیگر مدعی اپنے مطالبات اگلی سماعت میں جمع کروائیں گے۔

Read Previous

لاہور چڑیا گھر 12 زرافوں کی آمد کے لیے تیار

Read Next

غزہ کے گدھے فرانس منتقل، شہری بھوک سے مر رہے ہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular